تیزی سے بڑھتی آبادی کے باعث پاکستانی خوردنی تیل کی قلت سے دو چار ہوسکتا ہے ،سلطان صلاح الدین
پیر 5 ستمبر 2016 12:47
(جاری ہے)
ان تیلدار فصلوں کے تیل میں قدرتی طورپر مضر صحت اجزا اروسک ایسڈ اور گلوکو سائنولیٹ قلیل مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔
انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ سرسوں ، رایا اور توریا کی منظور شدہ اقسام پنجاب سرسوں ، فیصل کینولہ، خان پور رایا، ڈی جی ایل ، ہائی اولا 401، رایا انمول ، توریاایس اے، روہی سرسوں اور سپر رایا پنجاب کے تمام آبپاش علاقوں میں کاشت کریں۔ انہوں نے کہا کہ سرسوں ، توریا اور رایا کی کاشت کے لیے دو سے تین مرتبہ ہل چلا کر زمین کو اچھی طرح تیار کریں۔ پنجاب کے بارانی اضلاع میں حالیہ بارشوں کے وتر میں رایا انمول کی کاشت 15ستمبر اور توریا کی کاشت 30ستمبر تک مکمل کریں۔ انہوں نے کاشتکاروں کو مزید بتایا کہ وہ سرسوں، توریا اور رایا کا ڈیڑھ سے دو کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں اور ان تیل دار اجناس کو تر وتر میں سمال سیڈ ڈرل یا پور کے ذریعے کاشت کریں۔قطاروں کا درمیانی فاصلہ 45سینٹی میٹر رکھیں یا کھیت میں بیج کا چھٹہ دینے کے بعد رجر کے ذریعے ڈیڑھ فٹ کے فاصلہ پر سیاڑ نکال کر بھی سرسوں اور رایا کی بوائی کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرسوں ، توریا اور رایا کی فصلوں میں ایک بوری ڈی اے پی، آدھی بوری یوریا اور آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ یا ایک بوری ٹی ایس پی ایک بوری یوریا اور آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ ڈالیں۔مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.