پاک افغان سرحد پرباڑ اورگیٹس کی تنصیب کا کام جاری ہے۔سرتاج عزیز

ایران پرپابندی ہٹنے کے بعد گیس پائپ لائن پردوبارہ کام شروع کردیاہے،سعودی عرب کی جیلوں میں 1448پاکستانی قید ہیں۔وزیراعظم کے مشیرامورخارجہ کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 ستمبر 2016 18:09

پاک افغان سرحد پرباڑ اورگیٹس کی تنصیب کا کام جاری ہے۔سرتاج عزیز

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 ستمبر2016ء) :وزیراعظم کے مشیرامورخارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاک افغان سرحد پرباڑ اور گیٹس کی تنصیب کا کام جاری ہے،ایران پر پابندی ہٹنے کے بعد گیس پائپ لائن پر دوبارہ کام شروع کردیاہے،سعودی عرب کی جیلوں میں 1448پاکستانی قید ہیں۔انہوں نے قومی اسمبلی اجلاس میں اپنے پالیسی بیان میں کہا کہ افغانستان کے ساتھ 200کلومیٹر سرحد غیرمحفوظ ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان کی مخالفت کے باوجود 37کلومیٹر اندر گیٹ کی تنصیب کردی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک افغان سرحد پر آن ارائیول ویزہ نہیں دیاجاسکتا۔افغانیوں کیلئے ویزہ کا اجراء آسان کردیاہے۔روزانہ 40سے 50ہزار لوگ سرحد سے آتے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران پر پابندی ہٹنے کے بعد گیس پائپ لائن پر دوبارہ کام شروع کردیاہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے کو عالمی سطح پر اٹھایا جارہاہے۔ارکان پارلیمنٹ کو دنیا میں بھیجنا سیرسپاٹے کا پروگرام نہیں ہے۔مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر مثبت نتائج برآمد ہونگے۔