پشتونخواملی عوامی پارٹی کا کارکنوں کے قاتلوں کی اب تک عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار

بدھ 7 ستمبر 2016 23:10

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔7 ستمبر ۔2016ء ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے بیان میں پارٹی کے ضلعی رہنماء اورکونسلر میٹروپولیٹن کارپوریشن حاجی عمر قریش کے فرزند عبداللہ قریش اور پارٹی کارکن گل احمد شہید کے قاتلوں کی اب تک عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذن کرنیوالے اداروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 23جون 2016بروز جمعرات کی رات کو کوئٹہ کے اللہ ڈینہ روڈ پر پا رٹی کے ضلعی رہنماء اورکونسلر میٹروپولیٹن کارپوریشن حاجی عمر قریش کے فرزند عبداللہ قریش پر فائرنگ کی گئی انہیں شدید زخمی کیا گیا جوکہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے اور اسی طرح ان دہشتگردوں نے کلی درانی شالدرہ میں پارٹی کارکنوں جو کہ اپنے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے تھے پر فائرنگ کرکے پارٹی ابتدائی یونٹ کے معاون سیکرٹری گل احمد کو شہید وحمید اللہ کو زخمی کیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ 3ماہ گزرنے کے باوجود نہ ان قاتلوں کا سراغ لگایا جاسکا اور نہ دہشتگردی کا نشانہ بننے والے خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جاسکا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے ان دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث قاتلوں کو جلد از جلد گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں ۔