اپوزیشن کا اسپیکرقومی اسمبلی کیخلاف عدم اعتمادکی تحریک لانے اور ریفرنسز معاملے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہ
جمعرات 8 ستمبر 2016 13:53
(جاری ہے)
مشاورتی اجلاس میں اجلاس میں مسلم لیگ ق کے رہنماء طارق بشیرچیمہ،جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ بھی موجود،عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی غلام احمدبلور،تحریک انصاف کے شاہ محمودقریشی اور شیخ رشید احمد شریک ہوئے جبکہ قومی وطن پارٹی اور ایم کیو ایم کا کوئی رکن شریک نہیں ہوا۔
اجلاس میں اسپیکر کی طرف سے مسترد کیے گئے ریفرنس اور آیندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ سپیکرقومی اسمبلی کیخلاف عدم اعتمادکی تحریک لائی جائے اور ریفرنسز کے معاملے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی بحث ہوئی ہے،سپریم کورٹ جانے سے متعلق فیصلہ پی ٹی آئی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران گھبرائے ہوئے ہیں کہ ریفرنسز پر نااہل ہی نہ ہو جائیں،اسپیکر کے فیصلے سے واضح ہو گیا کہ کون کہاں کھڑا ہے،اسمبلی میں عمران خان کی تقریر کے بعد اپوزیشن واک آوٴٹ کرجائیگی،ہم دلبرداشتہ نہیں ہوئے،یہ بہتر ہوا ہے،نظرآتا ہے اسپیکر کا فیصلہ نہیں بڑے لوگوں کا فیصلہ ہے،اسپیکرکے رویے پر جمعہ کو بھی اسمبلی سے واک آوٴٹ کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لگتا ہے اسپیکر پر یہ فیصلہ تھوپا گیا،اسپیکر نے فیصلے سے حکومت کی خدمت نہیں کی،متنازع بنایا ہے،سپیکر کے رویئے سے واضح ہو گیا کہ وہ متنازع ہو گئے ہیں،سپیکر کے رویئے کی مذمت کرتے ہیں،فیصلے پر اسپیکرکی رولنگ حاصل کریں گے اورقانونی پہلووٴں کا جائزہ لیں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگریہ دونوں ریفرنسز آگے بھیج دیتے یا ردکردیتے تو پارلیمنٹ کاقد اونچا ہوتامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.