چینی میڈیکل ٹیم کی خدمات پر خصوصی ڈاکومینٹری

ڈاکو مینٹری کے ذریعے مڈغاسکر میں ٹیم کی چالیس سالہ خدمات کا جائزہ پیش کیا گیا

جمعرات 8 ستمبر 2016 14:00

مڈغاسکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 ستمبر۔2016ء ) مڈغاسکر کے قومی ٹیلی ویژن پر گذشتہ روز ایک ڈاکو مینٹری پیش کی گئی جس میں چین کی میڈیکل ٹیم کی کارکردگی کو پیش کیا گیا تھا جو اس نے مڈغاسکر میں لوگوں کے علاج معالجے کیلئے کی تھی ،ڈاکومینٹری میں عوام نے اپنے تاثرات بیانات کرتے ہوئے چینی میڈیکل ٹیم کی زبردست تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ چینی میڈیکل ٹیم کے عملے نے مڈغاسکرمیں اپنے قیام کے دوران مڈغاسکر کے عوام کو نہ صرف بہترین طبی سہولتیں فراہم کی ہیں بلکہ اپنے روئیے سے عوام کے دل بھی جیت لئے ہیں ،ڈاکو مینٹری میں چینی میڈیکل ٹیم کی مڈغاسکرمیں چالیس سالہ طبی خدمات کا جائزہ پیش کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے تاثرات بیانات کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ ڈاکو مینٹری سے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے میں بڑی مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :