ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا پی ایس 127کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ملیر میں قائم مختلف پولنگ کیمپوں کا دورہ
ایم کیوایم کے 20سے زائد پولنگ کیمپوں کو اکھاڑ ا گیا ہے ،درجنوں پولنگ کیمپوں کو لگنے ہی نہیں دیا گیا ہے، ڈاکٹر فارو ق ستار ہمارے اکثریتی علاقوں میں کھلی غنڈہ گردی ، بد معاشی کی گئی ،پولنگ کو ہلکا کیا گیا جو سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
جمعرات 8 ستمبر 2016 22:31
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے پی ایس 127کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ملیر میں قائم ایم کیوایم پاکستان کے مختلف پولنگ کیمپوں کا دورہ کیا اور پولنگ کے عملے اور ووٹروں سے ملاقاتیں کیں اور ان سے پولنگ کی تفصیلات معلوم کیں ۔ ڈاکٹر فاروق ستار لوگوں میں گھل مل گئے اور وہ جن جن کیمپوں پر گئے عوام کا ایک ہجوم ان کے پیچھے پیچھے رہا ۔
اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈووکیٹ ، نامزد حق پرست امیدوار برائے پی ایس 127وسیم احمد اور حق پرست اراکین قومی وصوبائی بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے شاد مان ٹاؤن یوسی 6،جعفرطیار ، عمار یاسر فیز ون ، سن رائز چلڈرن اکیڈمی اسکول اور نفیس بنگلو ز سمیت دیگر علاقوں میں قائم ایم کیوایم کے پولنگ کیمپوں کے دورے کئے اور ذمہ داران و کارکنان پر زور دیا کہ وہ پولنگ سے قبل ووٹروں کو گھروں سے نکالیں اور ایک ایک ووٹ کاسٹ کرائیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.