رواں سال حج پر جانے والے 29 پاکستانی حجاج کرام انتقال کر گئے
سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 ستمبر 2016 11:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09ستمبر2016ء) : رواں سال حج پر جانے والے 29 پاکستانی حجاج کرام انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں حج کے ڈائریکٹر جنرل ساجد یوسفانی نے بتایا کہ سعودی عرب جانیوالے 29 پاکستانی حجاج کرام انتقال کرگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انتقال کرنے والے یہ تمام حجاج کرام طبعی موت کا شکار ہوئے۔
(جاری ہے)
اس حوالے سے انہوں نے سعودی شہر مکہ مکرمہ میں پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت ہونے والی حج ایڈوائزری کمیٹی کی ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ سعودی عرب میں حجاج کی خدمت کیلئے 1635 معاونین اور 432 افراد پر مشتمل ایک میڈیکل مشن تعینات کیا گیا ہے۔
پاکستانی حجاج کیلئے رواں سال 30 مکتب قائم کئے گئے ہیں۔ حج حکام نے بتایا کہ حجاج کرام کو جدہ یا مکہ مکرمہ ایئرپورٹ پہنچنے پر سینڈوچز، جوسز اور پانی فراہم کیا گیا۔ اشیائے خوردونوش سمیت انہیں کمبل، تکیہ اور کارپٹ بھی تحفتاً دیا گیا ہے۔حج ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ، سیکریٹری سہیل عامر، ڈائریکٹر جنرل حج امتیاز شاہ اور پاکستانی سفیر منظور الحق بھی میٹنگ میں شریک تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.