نساسک نے قربانی کے جانوروں کی آلائش کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کر لئے، ڈائریکٹر نساسک

جمعہ 9 ستمبر 2016 22:57

سکھر۔9ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 ستمبر ۔2016ء) نارتھ سندھ اربن سروسز کارپوریشن (نساسک) نے عید قربان کے دوران قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے لئے انتظامات کر لئے ہیں۔ یہ بات ڈائریکٹر نساسک نے منعقدہ ایک اجلاس میں بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں نساسک کی جانب سے 104 گدھے گاڑیاں، 25 چنگچی رکشے اور 10 ٹریکٹر ٹرالوں کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ آلائش کو اٹھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کی آلائشوں کو دفن کرکے جگہوں پر چونے کا چھڑکاؤ کیا جائیگا جبکہ صفائی پر متعین عملے کو کانگو وائرس کے خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی دستانے فراہم کیے گئے ہیں۔