ضلعی چیئرمین اسلم شیخ کی زیر صدارت ضلعی کونسل کے پہلے تعارفی اجلاس کا انعقاد

جمعہ 9 ستمبر 2016 22:57

سکھر۔9ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 ستمبر ۔2016ء) ضلع کونسل سکھر کا پہلا اور تعارفی اجلاس ضلعی چیئرمین اسلم شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی چیئرمین اسلم شیخ نے کہاکہ عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہونا چاہئے کیونکہ ہم سب عوام کا ووٹ لے کر ایوانوں میں ان کی خدمت کرنے کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایمانداری سے کام کرتے ہوئے عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

ضلعی چیئرمین اسلم شیخ نے میمبران کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ ہر یونین کونسل کا دورہ کرکے ان کے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے ضلعی کونسل کے ممبران کی نشاندہی پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی کونسل کے چوری شدہ تمام اشیاء کے متعلق اور بلڈنگ کے کوارٹروں پر قبضوں کو ختم کرنے کے لئے ضلعی کونسلوں کے ممبران پر مشتمل کمیٹیاں بنائی جائینگی اور ان کمیٹیوں کی رپورٹ کی روشنی میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ قبل ازیں ضلعی کونسل کی 37 ممبران نے اپنے تعارف کراتے ہوئے متعلقہ یونین کونسلوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔