”غریب گھرانوں کے بچے اوربچیوں کا پولیس افسر بننا پنجاب حکومت کی میرٹ پالیسی کا ثمر ہے “
پولیس کالج سہالہ میں تربیت کے دوران اعزازات حاصل کرنیوالے سب انسپکٹرز کاپنجاب حکومت کی میرٹ پالیسی کو خراج تحسین
ہفتہ 10 ستمبر 2016 21:54
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10ستمبر ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف سے پولیس کالج سہالہ میں تربیت کے دوران اعزازات حاصل کرنے والے مردو خواتین سب انسپکٹرز نے ملاقات کے دوران پنجاب حکومت کی میرٹ پالیسی کو زبردست انداز سے خراج تحسین پیش کیا اورسہالہ کالج میں تربیت کے اعلی معیار کو سراہا۔پروبیشنرسب انسپکٹرز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی میرٹ پالیسی کی بدولت ہی آج ہم غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے پولیس فورس میں شامل ہیں۔
راجن پور سے تعلق رکھنے ولے سب انسپکٹر کرم الہٰی نے کہا کہ میں نے پنجاب حکومت کی میرٹ پالیسی کی بات دل سے کی ہے، میرے والدین کایہی کہنا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی میرٹ پالیسی کی بدولت ہی ہمارے غریب گھرانے کا بیٹا پولیس میں افسر بنا ہے ۔(جاری ہے)
ملتان سے تعلق رکھنے والی سب انسپکٹر مریم فیض نے کہا کہ میرے والد غریب کاشتکار ہیں ا ورمیرے پاس کوئی سفارش نہ تھی اور میری پولیس میں بھرتی سو فیصد میرٹ کی بنیاد پر ہوئی ہے ۔
پنجاب حکومت کے پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کے پروگرام سے مجھے مدد ملی اور اس پروگرام کے تحت مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملا۔بہاولنگر سے تعلق رکھنے والی سب انسپکٹر نائیلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے تعلیمی پروگرام شاندار ہیں اورانہی تعلیمی پروگراموں سے مجھے اپنی تعلیم جاری رکھنے میں مددملی اور حصول تعلیم کے بعدپولیس فورس میں شامل ہونے کا موقع ملا۔پاکپتن سے تعلق رکھنے والی صائمہ فرید نے کہا کہ میرے والد مزدور ہیں اورمیں اس عہدے پر پہنچنے کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی، پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی میرٹ پالیسی کانتیجہ ہے کہ آج ہمیں عزت ملی ہے ۔رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے سب انسپکٹر احسان الہٰی نے کہا کہ میرے والد ڈرائیور ہیں۔میرٹ کی پالیسی نے مجھ جیسے غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی آگے بڑھنے کاموقع فراہم کیا ہے ،اگر محنت کی جائے تو اس کا صلہ ضرور ملتا ہے ۔پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں تربیت کے دوران اعزازات حاصل کرنے والے تمام سب انسپکٹرزنے کالج میں تربیت کے اعلی معیار کو سراہا اور کہا کہ شہبازشریف نے ہمیں یہاں بلاکرہمارا حوصلہ بڑھایا ہے جس پر ہم ان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سب انسپکٹرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میری آپ کو نصحت ہے کہ آپ نے مظلوموں کی دادرسی کرنی ہے،مشکلات اورچیلنجز کا جرأت سے مقابلہ کرتے ہوئے عوام کی امیدوں پر پورا اترنا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.