پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو عید الاضحی سے قبل 2 تنخواہیں ادا کر دی گئیں
ادارے کے مرحوم ملازمین کی فیمیلز کیلئے بھی 320 ملین روپے کی رقم وفاقی حکومت نے جاری کر دی
ہفتہ 10 ستمبر 2016 23:09
کراچی ۔ 10 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10ستمبر ۔2016ء) پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو عید الاضحی سے قبل 2 تنخواہیں ادا کر دی گئیں جبکہ ادارے کے مرحوم ملازمین کی فیمیلز کیلئے بھی 320 ملین روپے کی رقم وفاقی حکومت نے جاری کر دی ہے۔
(جاری ہے)
ہفتہ کے روز پاکستان اسٹیل ملز کے سینئر افسر نے ” اے پی پی “ کو بتایا کہ اسٹیل ملز کے ملازمین کو جمعہ کی سہ پہر سے ہی تنخواہ دے دی گئی تھی تاہم اکثریت ملازمین نے ہفتہ کے روز تنخواہ بینک سے وصول کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عید الاضحی کے موقع پر تنخواہیں ملنے سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور حکومت کی جانب سے جلد تیسری تنخواہ بھی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان اسٹیل ملز کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دو روز قبل 320 ملین روپے بھی جاری کئے ہیں جو کہ ریٹائرڈ ملازمین جو کہ وفات پاگئے ہیں ان ملازمین کی فیملیز کو پروویڈنٹ فنڈ کے سلسلے میں ادا کئے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.