خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ اور ایم ڈی خیبر بینک کے درمیان صلح ہوگئی

بینک آف خیبر کی جانب سے اخبارات میں وضاحتی بیان شائع کردیا گیا ہے جس میں صوبائی وزیر سے معذرت کی گئی

اتوار 11 ستمبر 2016 16:23

خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ اور ایم ڈی خیبر بینک کے درمیان صلح ہوگئی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ اور ایم ڈی خیبر بینک کے درمیان صلح ہوگئی ہے ۔ بینک آف خیبر کی جانب سے اخبارات میں وضاحتی بیان شائع کردیا گیا ہے جس میں صوبائی وزیر سے معذرت کی گئی ہے خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ اور ایم ڈی خیبر بینک کے درمیان صلح کے بعد بنک نے اخبارات میں وضاحتی بیان شائع کردیا جس میں بینک انتظامیہ کی جانب صوبائی وزیرخزانہ مظفر سید سے معذرت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرخزانہ پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے بنک انتظامیہ کی جانب سے کسی انفرادی یا اجتماعی دل شکنی کے لیے بھی معذرت کی گئی ہے سولہ اپریل کوبنک آف خیبر کے جانب سے صوبائی وزیرخزانہ کے خلاف اشتہارشائع کیا گیاتھا جس میں صوبائی وزیر پرغیر قانونی بھرتیوں سمیت اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگایاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :