مسلم امہ کی ترقی و خوشحالی اور سعودی مفتی اعظم الشیخ عبد العزیز کی صحت یابی کیلئے دعا

اتوار 11 ستمبر 2016 16:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے مسلم امہ کی ترقی و خوشحالی اور سعودی مفتی اعظم الشیخ عبد العزیز کی صحت یابی کیلئے دعاکرائی ۔

(جاری ہے)

مسجد نمرہ میں خطبہ حج کے دور ان انہوں نے سعودی مفتی اعظم عبدالعزیز کے حوالے سے کہا کہ وہ 35 سال سے مسلسل خطبہ حج دے رہے تھے، ان کی طبیعت ناساز ہے، اﷲ ان کو صحت دے۔خطبہ حج کے بعد امام کعبہ نے دعا کرائی کہ اﷲ مسلمان کی عبادات کو قبول فرمائے ٗاسلام کو عزت عطا فرمائے۔ مسلمانوں کوصحت عطا فرمائے اور وفات پانے والے تمام مسلمانوں کی مغفرت فرمائے، اﷲ تمام حکمرانوں کو صحیح معنوں میں مسلمانوں کی خدمت کرنیکی توفیق عطا فرما۔

متعلقہ عنوان :