دین کی خد مت کر نے والے ادارے عوام کے تعاون اور عید پر جانوروں کی کھالوں سے ہی اپنا نظام چلاتے ہیں ،

مدارس کو کھالیں جمع کر نے پر پابندی کے فیصلے پر کڑی تنقید جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمٰن کی پارٹی رہنماؤں سے گفتگو

پیر 12 ستمبر 2016 21:18

دین کی خد مت کر نے والے ادارے عوام کے تعاون اور عید پر جانوروں کی کھالوں ..

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 ستمبر - 2016ء) جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ جانوروں کی قر بانی امت مسلمہ کو قیمتی سے قیمتی چیز اللہ کی راہ میں قر بان کر نے کا پیغام دیتی ہے قر بانی کے عمل سے اللہ کی کریم راضی ہوتے ہیں اس دن فر زندان توحید عید کے اجتماعات میں عالم اسلام خصوصا پاکستان کے لیئے دعائیں کریں اللہ کرے یہ وطن عزیز ہمیشہ کے لیئے بحرانوں سے ازاد ہو اور اسلام کے نفاذ کے راستے کی ساری رکاوٹیں دور ہوجائیں ۔

(جاری ہے)

مر کزی میڈیا آفس کے مطابق عید کے موقع پر اپنے پیغام اور پارٹی رہنماؤں مولانا محمد امجد خان ،مولانا محمد یوسف ،مولانا عبدالقیوم ،محمد اسلم غوری ،حاجی شمس الرحمن ،مفتی ابرار احمد سے گفتگو کر تے ہوئے مولانا نے کہا کہ اسلامی احکامات کے سامنے انسانوں کے فلسفوں کوئی حیثیت نہیں انہوں نے کہاکہ اسلامی احکامات پر عمل کر نے سے ہی مسلمان دنیا وآخرت میں کامیاب ہوں گے ،انہوں نے کہاکہ ہمارے دین ہر خوشی کے موقع معاشرے کے غرباء نادار اور بیوگان کو اپنی خوشیوں میں شامل کر نے کا حکم دیتا ہے یقیناعید کے موقع پر اسلام کے اس حکم پر عمل کر نے سے ہی حقیقی خوشی ملے گی، انہوں نے دینی مدارس کو کھالیں جمع کر نے پر پابندی کے فیصلے پر کڑی تنقید کی اور حیرت کا اظہار کیااور کہا کہ دین کی خد مت کر نے والے ادارے عوام کے تعاون اور عید پر جانوروں کی کھالوں سے ہی اپنا نظام چلاتے ہیں حکومت کو ایسے غلط فیصلے کر نے اجتناب کر نا چاہیے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سے اس حوالے گفتگو کی ہے انہوں نے اس فیصلے کو مدارس کے لیئے ختم کر نے کا عند یہ دیا ہے انہوں نے کہاکہ مدارس قر بانی کے چرم خالص مدارس کے لیئے جمع کریں ۔

متعلقہ عنوان :