دریاخان،غیرت کے نام پر بھائی نے کزن کے ساتھ ملکر بہن کو نہر میں پھینک دیا ،نعش برآمد

منگل 30 اپریل 2024 17:25

دریاخان،غیرت کے نام پر بھائی نے کزن کے ساتھ ملکر بہن کو نہر میں پھینک ..
دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) دریاخان میں بھائی نے کزن کے ساتھ مل کر سگی شادی شدہ بہن نہر میں پھینک دی دو دن بعد نعش برآمدہوئی۔محلہ دھنتال کی رہائشی ایمان زہرا کی دو ماہ قبل شادی ہوئی جس سے وہ ناخوش تھی اور ان سے خلع لے کر دوسری جگہ پسند کی شادی کرنے کا اصرار کررہی تھی ۔گزشتہ دو روزقل ریسکیو 1122کو نہر کے قریب ڈیرہ دار نے اطلاع دی کہ کوئی نامعلوم افراد ایک عورت کو نہر میں پھینک کر فرار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو 112نے مقامی پولیس کو اطلاع کرکے سرچ آپریشن شروع کیا دوروز بعد نعش لیہ کی حدود سے برآمد کرلی۔ دوسری طرف ایمان زہرا کی والدہ نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کا بھائی شاہ حسین اور کزن کاظم اپنے موٹر سائیکل پر ساتھ لے گئےہیں جس کا پولیس نے مقدمہ درج کررکھاتھا ۔نعش برآمد ہونے پر اس کی شناخت ایمان زہرا سے ہوئی پولیس کی حراست بھائی شاہ حسین اور کزن کاظم نے اعتراف جرم کرلیا کہ انہوں نے طلاق لے کردوسری شادی کرنے کی ضد پر غیرت پر بہن کو نہر میں پھینک دیا تھانہ سٹی نے درج مقدمہ میں قتل کی دفعات کا اضافہ کرلیا۔\378