ٹنڈومیرمحمود میں ہونے والے مبینہ مقابلے میں بم دھماکوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث ملزم گل محمد ہلاک ہوگیا

2برس قبل گرفتار ملزم کے گھرسے19بم برآمد ہوئے تھے جنہیں ناکارہ بناتے ہوئے بم پھٹنے سے بم ڈسپوزل اسکوارڈکے انچارج سلیم وسطروشہید ہوگئے تھے

پیر 12 ستمبر 2016 21:36

ٹنڈومیرمحمود میں ہونے والے مبینہ مقابلے میں بم دھماکوں سمیت سنگین ..

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 ستمبر - 2016ء) ٹنڈومیرمحمود میں ہونے والے مبینہ مقابلے میں بم دھماکوں سمیت سنگین جرائم میں قوم پرست جماعت سے تعلق رکھنے والا ملزم گل محمد ہلاک ہوگیا،2برس قبل گرفتار ملزم کے گھرسے19بم برآمد ہوئے تھے جنہیں ناکارہ بناتے ہوئے بم پھٹنے سے بم ڈسپوزل اسکوارڈکے انچارج سلیم وسطروشہید ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

پھلیلی پولیس نے ایس ایچ اوراناپرویز کی سرکردگی میں ٹنڈومیرمحمود کے علاقے میں خفیہ اطلاع ملنے پرکاروائی کرتے ہوئے بم دھماکوں قتل اقدام قتل سرکاری و نجی املاک پرحملوں،اغواء برائے تاوان سمیت سنگین جرائم میں ملوث ایس ٹی پی کارکن ملزم گل محمد ولد عیسیٰ جوگی راجپوت کو ہلاک کردیا،ذرائع کے مطابق گل محمد راجپوت پہلے سے گرفتار تھا اور اسے جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا ہے، ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اوربھاری تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں،ملزم گل محمد کی زندہ یامردہ گرفتاری پر سندھ حکومت نے 5لاکھ روپے انعام مقرر کیا ہوا تھا، 2014ء میں پولیس نے ملزم کے گھر سے19بم برآمد کرکے بڑی تخریبکاری کا ہولناک منصوبہ ناکام بنادیا تھاجبکہ برآمد ہونے والے بم ناکارہ بناتے ہوئے بم پھٹنے سے بم ڈسپوزل اسکوارڈ حیدرآباد کے انچارج سلیم وسطروشہید ہوگئے تھے ، ہلاک ملزم کی لاش سول ہسپتال لائی گئی جہاں پوسٹ مارٹم اورضروری قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی، ملزم کے خلاف پھلیلی تھانہ پرغیرقانونی اسلحہ رکھنے اور پولیس مقابلے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :