زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے ‘اس لئے زراعت کے شعبے کی بہتری اور چھوٹے کا شتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے وفاقی حکومت نے تا ریخی پیکج دیا ہے جس سے ملک بھر میں زراعت کے شعبے سے وابستہ افراد مستفید ہو نگے اور فی ایکڑ پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا حکومت کھاد ،بیج سمیت کا شتکاروں کو بجلی میں بھی سبسڈی دے رہی ہے

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کی کا شتکاروں کے وفودسے گفتگو

جمعرات 15 ستمبر 2016 16:39

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 ستمبر۔2016ء ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے اس لئے زراعت کے شعبے کی بہتری اور چھوٹے کا شتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے وفاقی حکومت نے تا ریخی پیکج دیا ہے جس سے ملک بھر میں زراعت کے شعبے سے وابستہ افراد مستفید ہو نگے اور فی ایکڑ پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا حکومت کھاد ،بیج سمیت کا شتکاروں کو بجلی میں بھی سبسڈی دے رہی ہے جعلی زرعی ادویات ما رکیٹ میں فروخت کر نے والوں کے خلاف بھی آپریشن کیا جارہا ہے پنجاب حکومت کا وزیر اعلیٰ دیہی روڑ پروگرام بھی مسلم لیگ (ن) کی کسان دوست پا لیسی کا منہ بو لتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے روز اپنے فارم ہا ؤس پر ضلع بھر سے آئے ہو ئے کا شتکاروں کے وفودسے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ زراعت سمیت تعلیم اور صحت کے شعبوں کو جد ید خطوط پر استوار کرنے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شا مل ہے قبل ازیں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے رکن صوبا ئی اسمبلی پیراشرف رسول ، چیئر مین یو سی را نا رحمت علی خاں لے ہمراہ مرید کے روڑ تا علی پو ر ٹبہ وزیر اعلیٰ دیہی روڑ پروگرام کے تحت بننے والی نئی سڑک کا افتتاح بھی کیا بدھ کے روز اپنی رہا ئش گا ہ پر جنوبی افریقہ روانگی سے قبل ذرائع ابلا غ کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر دفا عی پیداوار اینڈ سا ئنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا کہ جنوبی افریقہ اور پا کستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات پہلے سے ہیں میرے دورہ جنوبی افریقہ سے دو نوں ممالک کے تعلقات مذید مضبوط ہو نگے پا کستان دفاعی پیداوار میں خود کفیل ہو چکا ہے ہماری دفاعی مصنوعات کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جنوبی افریقہ کے دیگر ممالک میں ہمارے دفاعی سازو سامان کی بہت ما نگ ہے جنوبی افریقہ پاکستانی دفاعی مصنوعات کی ایک بڑی منڈی بن سکتا ہے اور دو نو ں ممالک کے درمیا ن دفاعی تعاون بڑھے گا روس کے حوالے سے پو چھے گئے سوال کے جو اب میں انہوں نے کہا کہ روس ہمارا ہمسائیہ ملک ہے پاکستان ،روس کے درمیان ہر سطح کے روابط ہو نا بہت ضروری ہے وزیر اعظم محمد نوازشریف کی تمام ہمسائیہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات پالیسی کے با عث آج روس کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتری کی طرف جا رہے ہیں گزشتہ کئی دہا ئیوں سے پا ک روس سرد مہری ختم ہو گئی ہے اور دو نو ں ملکوں کے درمیان ایک نئے دور کا آغاز ہو نے جا رہا ہے روس کے ساتھ اقتصادی اور دفاعی تعاون کو بڑھا نے کی حکمت عملی وقت کی ضرورت ہے مستقبل میں دو نو ں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات مضبوط ہو نگے اور مشترکہ طورپر فوجی مشقیں بھی ہو نگی ۔

متعلقہ عنوان :