فوربز نے پاکستان کی حصص کی منڈی کو خطے کے دوسرے ملکوں سے بہتر قرار دیدیا

جمعرات 15 ستمبر 2016 21:10

فوربز نے پاکستان کی حصص کی منڈی کو خطے کے دوسرے ملکوں سے بہتر قرار دیدیا

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء ) ممتاز بین الاقوامی جریدے فوربز نے پاکستان کی حصص کی منڈی کو خطے کے دوسرے ملکوں کی حصص منڈیوں سے بہتر قرار دیاہے ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ میں جریدے نے کہا کہ گزشتہ بارہ ماہ کے دوران پاکستان ایکسچینج ٹریڈ فنڈ کی سطح چین اور بھارت کے مقابلے میں بیس فیصد بلند رہی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک میں معاشی اصلاحات سے غیرملکی سرمایہ کاری راغب ہوئی۔عالمی ادارے اور سرمایہ کاری بھی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :