ایم کیو ایم کا کراچی میں اپنے دفاتر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 ستمبر 2016 21:35

ایم کیو ایم کا کراچی میں اپنے دفاتر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

کراچی (اْردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار۔15ستمبر 2016ء) ایم کیو ایم نے کراچی میں اپنے دفاتر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے. تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے غیر قانونی طور پر قائم کیے گئے دفاتر کو مسمار کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس تمام صورتحال میں ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے شہر بھر میں اپنے دفاتر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے. دفاتر مسمار ہو جانے کے بعد اب ایم کیوایم کرائے پر دفاتر حاصل کرے گی۔ دفاترکا کرایہ ارکان اسمبلی اپنے ذاتی خرچ سے ادا کرینگے۔ کرائے پر دفاتر کے حصول کی مہم کل سے شروع ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :