انسدادہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے ایم پی اے شیراز وحید کے خلاف ریاست مخالف تقاریر اور مواد کی تشہیر کیس کا چالان منظور کر لیا

جمعرات 15 ستمبر 2016 22:11

انسدادہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے ایم پی اے شیراز وحید ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) کراچی میں انسدادہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج کے روبرو سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید کے خلاف ریاست مخالف تقاریر اور مواد کی تشہیر کے حوالے سے کیس کا چالان پیش کیا گیا پولیس کی جانب سے چالان میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کے خلاف تفتیش مکمل کر لی گئی ہے ملزم ریاست مخالف تقاریر کی سی ڈیز عوام میں تقسیم کر رہا تھا اور عوام میں ریاست مخالف اشتعال پھیلا رہا تھا جس پر عدالت نے کیس کا چالان منظور کرتے ہوئے مقدمے کو انسدادہشت گردی کی عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا واضح رہے شیراز وحید کو سائٹ سپرہایوے پولیس نے گرفتار کیا تھا ملزم پر ملک دشمن سرگرمیوں اور بغاوت کی دفعات شامل کی گئیں ہیں شیراز وحید اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔