اسرائیلی وزیراعظم کا نسلی تطہیر سے متعلق بیان بالکل ناقابل قبول اور اشتعال انگیز ہے،یو این سیکرٹری جنرل
جمعہ 16 ستمبر 2016 13:02
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ ''یہ بیان بالکل ناقابل قبول اور اشتعال انگیز ہے''۔با ن کی مون نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ اسرائیل کی فلسطینیوں کی مستقبل میں قائم ہونے والی ریاست کی سرزمین پر مکانوں کی تعمیر کی پالیسی بالکل غیر قانونی ہے۔
انھوں نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی حکمرانی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔انھوں نے دوٹوک انداز میں کہا: '' مجھے یہ واضح کرنے دیجیے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت یہودی بستیاں غیر قانونی ہیں۔قبضے اور جبر واستبداد کا خاتمہ ہونا چاہیے''۔انھوں نے اسرائیل کی جانب سے فراہم کردہ اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ تین برس کے دوران اس سال اپریل کے بعد سے سب سے زیادہ تعداد میں فلسطینی علاقوں میں مکان تعمیر کرنے کے منصوبوں پر کام شروع کیا گیا ہے۔سلامتی کونسل کا یہ اجلاس ان اطلاعات کے تناظر میں طلب کیا گیا تھا کہ اسرائیلی وزیر دفاع ایویگڈور لائبرمین نے اپنی وزارت کے ملازمین اور فوجی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے ایلچی نیکولے میلادینوف کے ساتھ تعاون نہ کریں۔ان کا قصور یہ ہے کہ انھوں نے اسرائیل کی آبادکاری کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔میلادینوف نے گذشتہ ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بتایا تھا کہ اسرائیل نے گروپ چار کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے یہودی آباد کاری کی سرگرمیوں کو تیز کردیا ہے۔امریکا ،روس ،یورپی یونین اور اقوام متحدہ پر مشتمل گروپ چار نے اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہود آبادکاروں کے لیے مکانات کی تعمیر کے منصوبے بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.