ڈی پی او ہری پور نے پی ٹی آئی تربیلا کے صدر کے قتل کے واقعہ میں فرائض سے غفلت برتنے پر ایس ایچ او تھانہ بیڑ سجاد خان کو معطل کر دیا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:29

ہری پور۔ 17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 ستمبر۔2016ء) ڈی پی او ہری پور شہزاد ندیم بخاری نے تحریک انصاف یو سی تربیلا کے صدر افتخار تنولیاور ان کے ساتھی علی اصغر عرف خان لالہ کے قتل کے واقعہ میں فرائض سے غفلت برتنے کے اقدام پر ایس ایچ او تھانہ بیڑ سجاد خان کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او نے جائے وقوعہ پر لیٹ پہنچنے اور قاتلوں کی گرفتاریاں عمل میں لانے میں سستی کا مظاہرہ کیا جس پر ڈی پی او ہری پور نے انکوائری عمل میں لا کر غفلت کے مرتکب ایس ایچ او کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا ہے تاہم ایس ایچ او کی معطلی کے بعدکسی بھی نئے انچارج کی تعیناتی عمل میں نہیں آ سکی۔