سعودی سیکورٹی فورسز کی ذی الحج کے ابتدائی 9 ایام میں کامیاب کاروائیاں، 54 خطرناک دہشت گرد گرفتار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 ستمبر 2016 20:25

سعودی سیکورٹی فورسز کی ذی الحج کے ابتدائی 9 ایام میں کامیاب کاروائیاں، ..

ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر2016ء) سعودی سیکورٹی فورسز کی ذی الحج کے ابتدائی 9 ایام میں کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے 54 خطرناک دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس سیکورٹی خدشات کے باوجود سعودی سیکورٹی فورسز نے حج کے معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جانے کو کامیابی سے یقینی بنایا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی سیکورٹی فورسز کی ذی الحج کے ابتدائی 9 ایام میں بڑے پیمانے پر کامیاب کاروائیاں کی گئیں۔ ان کاروائیوں میں 54 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جو حج کے ایام میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان دہشت گردوں کا تعلق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، پاکستان، بحرین، یمن اور دیگر ممالک سے ہے۔

متعلقہ عنوان :