ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد کے حکم پر ریڈکمشنر کا سٹی تھانے پر چھاپہ، محبوس شخص کو بازیاب کرا لیا گیا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 23:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد کے حکم پر ریڈکمشنر کا سٹی تھانے پر چھاپہ، محبوس شخص کو بازیاب کرا لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر ریڈرکمشنر ریاض احمد نے ہفتے کو سٹی تھانے پر چھاپہ مارا حبس بے جا میں رکھے گئے شخص سید رفیق احمد کو بازیاب کرالیا گیا جس کی گرفتاری کے حوالے سے تھانہ کے روزنامچے میں کوئی اندراج نہیں تھا، ریڈکمشنر نے تھانیدار افضل قریشی کی سرزنش کی اور انہیں ریکارڈ سمیت 19 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی، مدعی کی طرف سے فاضل عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ سٹی پولیس نے رشوت کے عیوض جائیداد کے تنازعہ پر سید رفیق کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے۔