ریاض: ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیئے دو نئے عبد العزیز روڈ پر دو نئے پلوں کی تعمیر

پیر 19 ستمبر 2016 11:53

ریاض: ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیئے دو نئے عبد العزیز روڈ پر دو ..

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19ستمبر 2016ء): ریاض ٹریفک ڈپارٹمنٹ اور میونسیپیلٹی کی مشترکہ کوششوں سےکنگ عبدالعزیز روڈ پر دو نئے پل تعمیر کیے گئے ہے ۔ دونوں پل امام سعود بن عبدالعزیز محمد روڈ اور انس بن مالک روڈ کے چوراہوں پر بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میونسیپلیٹی حکام نے ان پلوں کو سکول کھلنے سے پہلے آپریشنل کرنے کا سوچا تھا۔ ریاض شہر میں کنگ عبدالعزیز روڈ اور امام سعود بن عبدالعزیز بن محمد روڈ پر رش عام علاقوں سے زیادہ ہی ہوتا ہے۔پہلے پل کی لمبائی935میٹر ہے جس پر دونوں اطراف میں تین لینز ہیں۔جبکہ دوسرا پل بھی اس کے ساتھ ہی تعمیر کیاگیا ہے ۔ پل پر اعلی معیار کی ایل ای ڈی لائٹس نصب کیں گئیں ہیں۔