کسان اتحاد نے مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف28ستمبر کولاہور میں احتجاجی دھر نہ کاا علان کر دیا

احتجاجی دھر نے میں لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے بھی کسان اتحاد کے لوگ قافلوں کی صورت میں شر یک ہوں گے

پیر 19 ستمبر 2016 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء) پاکستان کسان اتحاد نے مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف28ستمبر کولاہور میں احتجاجی دھر نہ کاا علان کر دیا جبکہ پنجاب اسمبلی سے گور نر ہاؤ س تک احتجاجی ریلی نکالی جائیگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد نے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھر نے کیلئے28ستمبر کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے جبکہ اس احتجاجی دھر نے میں لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے بھی کسان اتحاد کے لوگ قافلوں کی صورت میں شر یک ہوں گے اور احتجاجی دھر نہ کے موقعہ پر پنجاب اسمبلی سے گور نر ہاؤس لاہور تک احتجاجی ریلی بھی نکالی جائیگی جس میں اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کو بھی باقاعدہ شر کت کی دعوت دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :