متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا اپنی علیحدہ ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 19 ستمبر 2016 22:33

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا اپنی علیحدہ ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19ستمبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اپنی علیحدہ ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں کا اہم اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اپنی علیحدہ ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ چونکہ ہم 22 اگست کے بعد ہی ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں اسی لیے اپنی الگ ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ فاروق ستار کی منظوری سے ہوا ہے۔