لاہور ہائی کورٹ نے پانامہ لیکس کے معاملے میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف نیب میں انکوائری نہ کرنے پر وفاقی حکومت، نیب، ایف بی آر اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو پانچ اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا
میاں محمد ندیم منگل 20 ستمبر 2016 15:44
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے پانامہ لیکس کے معاملے میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف نیب میں انکوائری نہ کرنے پر وفاقی حکومت، نیب، ایف بی آر اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو پانچ اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص روف اور محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کے افراد نے اپنے اثاثے چھپائے ، رقم غیرقانونی طور پر بیرون ملک منتقل کی اور قوم سے غلط بیانی کی۔ نیب ارڈیننس کے سیکشن اٹھارہ کے تحت وزیر اعظم کے خلاف پانامہ لیکس کے معاملے پر نیب از خود کارروائی کا اختیار رکھتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیب سے انکوائری کرانے کے لئے دائر درخواست میں عدالتی نوٹسز کے باوجود چئیرمین نیب نے ابھی تک نہ تو عدالت عالیہ میں اپنا جواب داخل کرایا نہ ہی وزیر اعظم اور ان کی فیملی کے خلاف از خود اختیار استعمال کرتے ہوئے انکوائری شروع کی جو کہ واضح طور پر عدالتی احکامات اور قوانین کی خلاف ورزی ہے ، لہذا عدالت ڈی جی نیب پنجاب کو کام سے روکنے کے احکامات صادر کرئے۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عدالتیں آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتی ہیں ، ادارے عدالتی فیصلوں کا احترام کریں جس پر عدالت نے پانامہ لیکس کے معاملے میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف نیب میں انکوائری نہ کرنے پر وفاقی حکومت، نیب، ایف بی آر اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو پانچ اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے پانامہ لیکس کا ریکارڈ عدالتی تحویل میں لینے کی رخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.