جنرل راشد محمود کا دورہ انڈونیشیاء ، چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات

دو طرفہ دلچسپی، باہمی تعاون اور جیو اسٹریٹجک صورتحال زیر غور لائی گئی عسکری رہنماؤں کا دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے سے متعلق اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال

منگل 20 ستمبر 2016 19:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20ستمبر ۔2016ء ) چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے اپنے دورہ انڈونیشیاء کے دوران چیف آف ڈیفنس فورسز انڈونیشیا جنرل گیٹوٹ نرمانتیو سے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی، باہمی تعاون اور جیو اسٹریٹجک صورتحال زیر غور لائی گئی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دونوں عسکری رہنماؤں نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے سے متعلق اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

انڈونیشیائی جنرل نے پاکستان کی مسلح افواج کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف کیا ۔ جنرل راشد محمود نے انڈونیشیاء کے وزیر رابطہ برائے سیاست قانون و سیکیورٹی امور جنرل ریٹائرڈ ویرانتو سے بھی ملاقات کی ۔ قبل ازیں انڈونیشیاء کے فوجی ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :