لاہور چیمبر الیکشن : پیاف فاؤنڈرز اور کارپوریٹ کلاس امیدواران کا مختلف مارکیٹوں کا دورہ
بدھ 21 ستمبر 2016 17:31
لاہور۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21ستمبر ۔2016ء ) لاہور چیمبر الیکشن میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کے ایسوسی ایٹ اور کارپوریٹ کلاس امیدواران نے لاہور کی 90 فیصد مارکیٹو ں صنعتی علاقوں اور کارپوریٹ ممبران سے ملاقاتیں مکمل کر لی ہیں جہاں سے انہیں بھرپور حمایت کی یقین دہانیاں مل چکی ہیں، الائنس کی طرف سے ایسوسی ایٹ کلاس امیدواروں نے میکلوڈ روڈ سلائی مشین مارکیٹ اور میکلوڈ روڈ آٹو مارکیٹ کے تاجروں سے ملاقاتیں کی جہاں تاجروں نے الائنس کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔
میکلوڈ روڈ موٹرسائیکل مارکیٹ کے عہدیداران نے دیگر مارکیٹ کے تاجروں کے ہمراہ امیدواروں اور قائدین کا پر جوش استقبال کیا اوربعد ازاں ظہرانہ دیا ، میکلوڈ روڈ سے غلام سرور ملک اور مظہر امین بٹ نے اس موقع پر اعلان کیاکہ میکلوڈ روڈ کے تمام تاجر الائنس کے ساتھ ہیں ، ہمیشہ کی طرح موجودہ الیکشن میں الائنس کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے،انجمن تحفظ حقوق تاجران بلال گنج کے رہنما ؤں ڈاکٹر کامل علی آغا، محمد عاطف اور میاں محمد اسلم نے مارکیٹ تاجروں کے ہمراہ امیدواران اور قائدین کا استقبا ل کیا ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.