وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر رائیونڈ مارچ کے لیے بہترین سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری
انتظامیہ اور پولیس پی ٹی آئی کے مارچ کے شرکاء کو پو ری طرح سکیورٹی فراہم کرے گی :رانا ثناء اللہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن کسی قسم کی اشتعال انگیزی پر رد عمل کا اظہار نہ کریں، عمران خان نواز شریف سے تقریر سیکھیں
بدھ 21 ستمبر 2016 17:54
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21ستمبر ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر انتظامیہ اور پولیس کو رائیونڈ مارچ کے لیے سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے بتا یا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس مارچ کے شرکاء کو پو ری طرح سکیورٹی فراہم کرے گی ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پا کستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت جمہوری روایات اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کی علمبردار ہے ہم احتجاج کے جمہوری حق کا احترام کرتے ہو ئے پی ٹی آئی کو مارچ کے لیے بہترین سکیورٹی فراہم کریں گے ۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن کسی قسم کی اشتعال انگیزی پر رد عمل کا اظہار نہ کریں ۔ تا ہم پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جلسوں میں جمہوری ، سیاسی اور مشرقی اقدار کو پیش نظر رکھے ۔ عمران خان سیاسی بلو غت کا ثبوت دیتے ہو ئے دوسروں کے بارے میں توہین آمیز لب ولہجہ اختیار نہ کریں ۔ سیاسی قیادت کے بارے میں توہین آمیز لب و لہجہ کارکنوں کو مشتعل کر سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی تقاریر سیکھنے کے لیے کے لیے نواز شریف کی شاگردی اختیار کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.