بھارت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلنے کے لیے تاریخ انسانی کے تمام مظالم کو مات دے دی ہے‘ رانا محمد اقبال
جمعرات 22 ستمبر 2016 13:28
(جاری ہے)
اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر بھی موجود تھے۔ سپیکر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں ملک الحمدللہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔سپیکر نے امید ظاہر کی کے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کی قیادت میں کشمیر کاز کو حل کرنے میں مد د ملے گی اور آزاد کشمیر میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔
رانا محمدا قبال خاں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے کوشاں ہیں اور ہر فورم پر موثر انداز میں اس مسئلہ کو اجاگر کر رہے ہیں۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ ہندوستان70 سال گزرنے کے باوجود استصواب رائے سے پہلوتہی کر کے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جمائے ہوئے ہے۔ کشمیر کی تیسری نسل غلامی کی زنجیروں سے آزادی کے لیے جدوجہدکرتے ہوئے جوان ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلنے کے لیے تاریخ انسانی کے تمام مظالم کو مات دے دی ہے۔ ایک لاکھ سے زائد کے قریب کشمیر ی جوان شہید ہو چکے ہیں۔حصول آزادی کی جدوجہد میں کشمیری اکیلے نہیں ہیں بلکہ پاکستان کا بچہ بچہ ان کے ساتھ ہے۔ سپیکر نے کہا کہ صحت ،تعلیم اور دہشت گردی جیسے مسائل پر اجتماعی کوششوں سے ہی قابو پایا جا سکتا ہے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی نے یہ بات ثابت کی ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں۔ عوام کو انصاف مہیا کرنا اور ان کے حقوق کی دیکھ بھا ل کرنا اور ملکی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ بعد ازاں سپیکر نے اسمبلی کیفے ٹیریا میں وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کے اعزاز میں ناشتہ کا اہتمام بھی کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.