کشمیری عوام کا حقِ خودارادی کھلے دل سے تسلیم کر لیا جائے تو خطے کی فضا سازگار ہو جائے گی، صدر مملکت
جمعرات 22 ستمبر 2016 16:07
(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے منفی طرزِ عمل سے گریز کرنا ہو گا تاکہ وسط ایشیا اور جنوبی ایشیا کے عوام کے مفاد میں تعاون و ترقی کا عمل تیزی سے آگے بڑھ سکے۔
پاکستان اس مقصد کے لیے تمام ہمسایہ ممالک کے درمیاں جغرافیائی قربت کو ایک مثبت اور تیز رفتار شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے پر جوش ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پڑوسی ممالک کو ماضی کیمسائل میں الجھنے کے بجائے خطے کی ترقی کے لیے آگے بڑھناہو گا تاکہ ہماری آنی والی نسل کامستقبل بہتر ہو سکے۔ صدرمملکت نے کہا کہ باہمی اختلافات اور تنازعات کے حل کابہترین طریقہ یہی ہے کہ باہمی اعتماد میں اضافے کے لیے نیک نیتی کے ساتھ اقدامات کیے جائیں کیونکہ تعاون اور باہمی اعتماد ہی مسائل کا حل نکال سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس عہد میں کوئی خطہ اس وقت تک ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے اور نہ امن و استحکام اور خوشحالی کی منزل قریب آ سکتی ہے جب تک عالمی برادری پورے خلوص نیت کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون نہ کرے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ نام نہاد اسٹریٹیجک مفادات پر بنی نوعِ انسان کی بہتری اور بھلائی کو ترجیح دی جائے اور چھوٹے چھوٹے مقاصد کے لیے ردّوقبول کی بنیاد پرتعلقات استوار کرنے کے بجائے پورے خطے کے ساتھ تعاون کے طریقے تلاش کیے جائیں۔صدر مملکت نے کہاکہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعات سے ہمارا خطہ بری طرح متاثر ہوا ہے لیکن پاکستان نے اس کا بھر پور طریقے سے مقابلہ کیا ہے۔ ہمارے پڑوسی ملک چین نے ہماری قوم کے حوصلوں اور وطن سے بے لوث محبت کو دیکھتے ہوئے پاک چین اقتصادی راہداری کی صورت میں اربوں ڈالر کے معاہدے کیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک کثیرالمقاصد منصوبہ ہے جو خطے کے تمام ممالک کے لیے ترقی اور خوشحالی کی نوید ثابت ہو گا جس کے نتیجے میں عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس منصوبے سے خطیمیں روز گار کے مواقع فراہم ملیں گے اورہمارا ملک خوشحالی کی را پر گامزن ہو جائے گا۔صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ممالک، خاص طور پر وسط ایشیائی ریاستیں اس منصوبے میں دلچسپی لے رہے ہیں اور ا س میں شراکت دار بننے کے خواہش مند ہیں۔ پاکستان اس سفر میں اپنے تمام پڑوسی ممالک کو شریک کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر کاربند ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اپنے منفرد محلِ وقوع، انتہائی بیش قیمت افرادی قوت اور بہت سی دیگرخصوصیات کے باعث خطے کی ترقی اور امن و استحکام کے لیے قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔صدر مملکت نے اس موقع پر فاطمہ جناح یونیورسٹی کو کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد خو ش آئند ہے اور توقع ہے کہ خطے کی مختلف اقوام کے درمیان دوریوں کو سمیٹنے اور تعاون کی راہیں کشادہ کرنے کے لیے اس طرح کے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ اس کانفرنس سے ماہرین کے درمیان تبادل? خیال اور رابطوں کے نتیجے میں وسطی اور جنوبی ایشیا کے امن اور ترقی و خوشحالی کے لیے بہت سی نئی اورمفید تجاویز سامنے آئیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
صدر زرداری پی ٹی آئی اور ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے، رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.