پی ایس ایلکی کامیابی کے بعد پاکستان ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں طاقت بن کر ابھرے گا، شرجیل خان اگلے 10 برسوں میں دنیا کے بڑے بڑے بولروں کیلئے پریشانی کا باعث بنیں گے، شرجیل خان شارٹ فارمیٹ کرکٹ میں پاکستان کی قسمت بدل سکتے ہیں، پاکستانی سپر لیگ کی کامیابی نے پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی کے مستقبل کو بھی تابناک بنا دیا ہے
آسٹریلیا کیسابق بلے باز ڈین جونز کا انٹرویو
جمعرات 22 ستمبر 2016 16:16
(جاری ہے)
اس میچ میں پاکستانی عورتوں کی ٹیم کی کھلاڑی انعم آمین اور بسما معروف نے حصہ لیا۔ ڈین جونز نے کہا کہ گذشتہ برس پاکستانی سپر لیگ انتہائی کامیاب رہی اور پاکستان کو 2.6 ملین ڈالر کا منافع ہوا۔
انھوں نے کہا کہ یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ انڈیا میں آٹھ نو پریمئیر لیگز کھیلی جاتی ہیں اور انڈین کھلاڑیوں نے غیر ملکی کوچز اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان نے صرف ایک لیگ کھیلی ہے اور اب کھلاڑیوں کو سمجھ آنا شروع ہو گیا ہے کہ اس فارمیٹ میں کیسے کھیلا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کھیل ہی طاقت اور فٹنس کا ہے۔ جو بولر ڈیٹھ اوروں میں عمدہ دفاعی بولنگ کر سکتا ہے وہی کامیاب رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی یہ سب کچھ سیکھ رہے ہیں۔ڈین جونز نے کہا کہ اگلے تین چار برسوں میں پاکستانی ٹیم بہت ترقی کرے گی اور اسے دنیا کی ٹاپ ٹیموں میں سے ایک ہونا چاہیے۔شرجیل خان کا ذکر کرتے ہوئے ڈین جونز نے کہا کہ اگلے دس برسوں کے لیے وہ ایک انتہائی اہم کھلاڑی ہیں۔ شرجیل خان اگلے دس برسوں میں دنیا کے اکثر بولروں کو بہت تنگ کریں گے۔ڈین جونز نے پاکستان کے ٹیسٹ کی درجہ بندی پہلے نمبر پر پہنچنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق کے علاوہ کم ہی ایسے کھلاڑی ہیں جنھوں نے پاکستانی سرزمین پر کوئی میچ کھیلا ہو۔ انھوں نے کہا کہ یہ افسوسناک بات ہے کہ انھوں نے اپنیگھر میں کوئی میچ ہی نہیں کھیلا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.