ڈینگی لاروا کے خاتمہ کیلئے اِن ڈور،آؤٹ ڈور سرویلنس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہ کی جائیگی‘ڈی سی او لاہور
ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز فیلڈ میں موجود ڈینگی اہلکاروں کی حاضری کو چیک کریں ،ٹیموں کی کارکردگی کو بھی چیک کریں‘ کیپٹن (ر) محمد عثمان
جمعرات 22 ستمبر 2016 18:26
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کے تمام ٹا ؤنز میں ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کو پوری جانفشانی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کے خاتمہ کے لیے اِن ڈور،آؤٹ ڈور سرویلنس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کا م کر نے وا لا سٹاف ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت مقامات کو چیک کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ٹاؤنز اپنے اپنے علا قوں میں مو جو دقبرستانوں ،کباڑخانوں،ٹائر شاپس کی دکانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کر رہے ہیں۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے تمام ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز سے کہا کہ وہ فیلڈ میں موجود ڈینگی اہلکاروں کی حاضری کو چیک کریں اورٹیموں کی ان ڈور اور آؤٹ ڈورسرویلنس کی کارکردگی کو بھی چیک کریں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں بارشی پانی جمع ہو تو اُسے فوری طور پر نکالا جائے اورپا نی جمع ہو نے والے مقامات پر ڈینگی تلف کر نے والی ادویات ڈالی جائیں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہو نے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.