تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافہ تعلیم دشمن پالیسی ہے،راؤ کامران محمود
جمعرات 22 ستمبر 2016 18:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں بھاری اضافہ تعلیم دشمن پالیسی ہے۔حالیہ سروے کے مطابق پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے تعلیم سے پہلے ہی محروم ہیں۔تعلیم قوموں میں شعور پیدا کرتی ہے مگر ظالم اور کرپٹ حکمران قوم کے شعور کو دبانے میں لگے ہوئے ہیں تاکہ جہالت میں رہ کر انکی غلامی کرتے رہیں ۔
وہ مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کراچی کی طالبات کے وفد سے ڈویثرنل سیکرٹریٹ میں گفتگو کر رہے تھے۔وفد کی قیادت منیبہ نصیر کر رہیں تھی وفد میں کراچی کے مختلف اسکولوں کی طالبات بھی شامل تھیں ۔اس موقع پر PATکے رہنماء عدنان رؤف انقلابی نے کہا فرسودہ نصاب کو جدید بنانے میں نا اہل حکومتیں اور کرپٹ نظام رکاوٹ ہے۔(جاری ہے)
پوری دنیا کے نصابات میں جدت آئی مگر ہمارے ہاں وہی فرسودہ تعلیمی نظام چل رہا ہے ۔
پاکستان کی ترقی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم کی اشد ضرورت ہے .فرسودہ نصاب کو جدید بنانے میں نا اہل حکومتیں اور کرپٹ نظام رکاوٹ ہے۔عدنان رؤف نے مطالبہ کیا نصاب تعلیم کو جدید بنایا جائے اور تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔وفد نے قائدین کو بتایا بے شمار نجی تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات سرے سے میسر ہی نہیں مگر فیسوں میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.