لاہور قلندرز کی ٹیم میں اظہر علی کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا ،برینڈن مکلم کو ذمہ داری سونپ دی گئی
اظہر علی قوی ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ نہیں ،سپرلیگ ٹی ٹونٹی کی لیگ ہے تو وہ اس ٹیم کی کپتانی نہیں کرسکتے ‘ عاقب جاوید
جمعرات 22 ستمبر 2016 22:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز نے نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بلے باز برینڈن مکلم کو کپتانی کی ذمہ داری سونپ دی ۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی جانب سے نمائندگی کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم میں اظہر علی کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
لاہور قلندرز کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے سیزن 2 کے لئے برینڈن مکلم کو نیا کپتان اور مینٹور بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ہم انہیں لاہور قلندرز میں خوش آمدید کہتے ہیں۔کوچ لاہور قلندرز عاقب جاوید نے کہا ہے کہ اظہر علی قوی ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اور سپرلیگ ٹی ٹونٹی کی لیگ ہے تو وہ اس ٹیم کی کپتانی نہیں کرسکتے ہیں،امید ہے برینڈن میکولم ٹیم کو بلندیوں تک لے جائیں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں اظہر علی نے کپتانی کے فرائض سرانجام دیے تھے تاہم غیر متوقع طور پر انہیں کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.