حیدرآباد اور کراچی ریلوے اسٹیشن پر خصوصی کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے،ڈی ایس ریلوے نثارمیمن
جمعرات 22 ستمبر 2016 23:00
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22ستمبر ۔2016ء) حیدرآباد اور کراچی ریلوے اسٹیشن پر خصوصی کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے ، یہ بات ڈی ایس ریلوے نثارمیمن نے حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی ، چیئر مین ریلوے سب کمیٹی ضیا ء الدین نے ڈی ایس ریلوے نثار میمن کو سپر ہائی وے کی تعمیر سے پیدا ہونے والی صو رتحال اور مسافروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ، وفد نے حیدرآباد اور کراچی کے درمیان ریل سروس چلانے پر زور دیا اور حیدرآباد کی تاجر و صنعتکار برادری کی ضروریات و مطالبات سے آگاہ کیا ۔
ڈی ایس ریلوے نثار میمن نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلے کے حل کیلئے ریلوے ہیڈ آفس سے رابطہ کر کے اس مسئلے کو حل کرائیں گے اور انہوں نے فو ری طو رپر حیدرآباد اور کراچی کے ریلوے اسٹیشن پر دونوں شہروں کے مسافروں کیلئے خصوصی کاؤ نٹر قائم کرنے کے احکامات صادر کئے اور اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ کمپیوٹر سسٹم سے تصدیق کے بعد دونوں شہروں کے درمیان ایڈوانس بکنگ بھی شروع کردی جائیگی ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایا کہ حیدرآباد کراچی کے درمیان اکانومی اور اے سی میں خصوصی رعایتی نرخ پر ٹکٹ فروخت کئے جا رہے ہیں ۔ اس موقع پر وفد میں شامل سید یاو ر علی شاہ ، عبد الستار خان ، ضیا مسرور جعفری ، حفظ الرحمن اور محمود اقبال جعفری بھی موجود تھے
مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.