کاشتکار کپاس کے پھل کو گرنے سے بچانے کیلئے فوری زنک ،بوران اور یوریاکا سپرے کریں، ماہرین زراعت

جمعہ 23 ستمبر 2016 15:05

فیصل آباد۔23ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 ستمبر۔2016ء)ماہرین زراعت نے ہدایت کی ہے کہ کاشتکار کپاس کے پھل کو گرنے سے بچانے کیلئے فوری زنک ،بوران اور یوریاکا سپرے کریں جبکہ ہفتے میں 2 بار کپاس کی فصل کی پیسٹ سکاؤٹنگ بھی کی جائے اور اگر کیڑوں کاحملہ نقصان کی معاشی حد تک ہو تو فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے مناسب زہروں کاسپرے کیاجائے نیز نائٹروجن کی کمی کی صورت میں کپاس پر2کلوگرام یوریا فی ایکڑ کے حساب سے 100لیٹر پانی میں مکس کرکے اس کا سپرے کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ اگر کپاس کی فصل بڑھوتری کی جانب مائل ہو تو میپی کواٹ کلورائیڈ 100ملی لیٹر فی ایکڑ کے حساب سے سپرے کرنے کے بھی مثبت نتائج حاصل ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نمی کی وجہ سے رواں موسم کے دوران کپاس کی فصل پر سبزتیلے اور لشکری سنڈی کاحملہ بڑھ جاتاہے لہٰذا کاشتکاروں کو اس جانب بھی توجہ مرکوز رکھنی چاہیے ۔