وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی والدہ شمیم اخترکی انہیں سالگرہ پرمبارکباد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 ستمبر 2016 19:32

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی والدہ شمیم اخترکی انہیں سالگرہ پرمبارکباد

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23ستمبر2016ء) :وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی والدہ شمیم اختر نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ آپ سب کو لمبی عمر عطافرمائے اوراللہ آپکو اسلام اور پاکستان کی خدمت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ان خیالات کا اظہار شہبازشریف کی والدہ شمیم اخترنے اپنے وڈیوپیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

جس پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنی والدہ کو مخاطب ہوتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کی وڈیو جاری کی۔شہباز شریف نے جواب میں کہا کہ والدہ محترمہ کا پیغام انتہائی خوشگوار سرپرائز ہے۔میری ماں میری زندگی اور میرا سب کچھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماں جی میں اہم میٹنگ کے سلسلے میں اسلام آباد جارہاہوں ،آج رات انشاء اللہ آپ سے ملاقات ہوگی۔

متعلقہ عنوان :