پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک میں قومی کھیل کی دوبارہ بحالی کیلئے ”ویژن 2020“ پلان متعارف کروانیکا فیصلہ

جمعہ 23 ستمبر 2016 22:17

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک میں قومی کھیل کی دوبارہ بحالی کیلئے ”ویژن ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23ستمبر ۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک میں ہاکی کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے ”ویژن 2020“ پلان متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پلان کے تحت ہاکی کو گراس روٹ لیول سے دوبارہ متحرک کیا جائے گا جس میں کلب اور سکول کی سسٹم پر ہاکی کو دوبارہ زندہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق وہ ہاکی کے کلب کلچر کو دوبارہ سے بحال کرنا چاہتی ہے۔

اس ضمن میں انٹر کلب ٹورنامنٹ کا شیڈول تیار کیا گیا ہے جوکہ فیڈریشن کے سالانہ کلینڈر کا حصہ ہوگا۔ ڈویژن کی سطح پر انٹرکلب مقابلے ڈسٹرکٹ لیول پر اس کے بعد صوبائی سطح پر اور پھر نیشنل کی سطح پر کلب مقابلے کروائے جائیں گے۔ یہاں سے ابھرنے والے کھلاڑی قومی کلب چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ان میں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو بین الاقوامی ٹورنامنٹوں میں شرکت کے مواقع میں حاصل ہو سکیں گے۔

ان تمام مقابلوں کو پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈومیسٹک ہاکی نوید عالم کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ پی ایچ ایف نے صوبائی ہاکی ایسوسی ایشنوں کو ڈسٹرکٹ، ڈویژن کلب کے ابتدائی راؤن کروانے کی ہدایت کردی ہے۔ شیڈول کے مطابق ڈسٹرکٹ لیول پر انٹرکلب مقابلے 24 سے 31 اکتوبر تک، انٹر ڈویژنل کلب مقابلے 3نومبر سے 10 نومبر تک، انٹر پراونشل کلب 14 نومبر سے 21 نومبر تک جبکہ انٹر کلب نیشنل مقابلے 24 نومبر سے 2دسمبر تک کروائے جائیں گے۔

قومی سطح کی کلبوں کی فارمیٹ اس طرح ہوگا۔ کے پی کے کی ٹاپ 3ٹیمیں، سندھ کی ٹاپ 3 ٹیمیں، اسلام آباد کی ایک ٹیم، پنجاب کی ٹاپ 2 ٹیمیں، بلوچستان اور اے کے جے کی ایک ایک ٹیم، گلگت بلتستان کی ایک ٹیم جبکہ فاٹا کی ٹیم شامل ہوگی۔ اولمپئن نوید عالم کے مطابق اس تمام ایکسر سائز کا مقصد ملک بھر میں ہاکی بیس کو وسعت دینا ہے تاکہ کھلاڑیوں کا ایک لیول حاصل کیا جائے اور اس طرح جوان خون ہر وقت دستیاب ہو گا جس کو بروقت ضرورت کام میں لایاجاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :