چین میں دنیا کے سب سے بڑے خلائی دوربین کی تنصیب

اتوار 25 ستمبر 2016 15:21

چین میں دنیا کے سب سے بڑے خلائی دوربین کی تنصیب

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) دنیا کے سب سے بڑے خلائی دوربین منصوبے کے زریعے چین نے ستاروں اور کہکشاوٴں میں زندگی کی تلاش کی دوڑ کا آغاز کر دیا ہے۔چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق 500 میٹر قطر کی ریڈیو دوربین کو چین کے جنوبی گویزوصوبے میں ایک سرسبز وادی کے اندربنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا کے اس سب سے بڑے ریڈیو دوربین کو بنانے میں پانچ سال کا عرصہ لگا اور 180 ملین ڈالرز لاگت آئی ہے۔ اس ریڈیو دوربین کا اصل مقصد کائنات کے ارتقا کے قوانین کو دریافت کرنا ہے اور اسکے زریعے محققین ستاروں اور کہکشاوٴں میں گروتویی لہروں کا سراغ لگانے، تہذیب اور زندگی کی علامات تلاش کرنے کیلئے بیرونی خلا سے آنے والے سگنلز کو سننا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :