سندھ اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد منظور
اقوام متحدہ،سکیورٹی کونسل ودیگرانسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کانوٹس لیں، قرار داد کا متن
پیر 26 ستمبر 2016 15:08
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 ستمبر۔2016ء ) سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔
(جاری ہے)
آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد پیش کی جس کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا، قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں اورعورتوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور بھارتی افواج پیلٹ گن سے مظلوم کشمیریوں کونابینا کررہی ہیں جب کہ برہان وانی جیسے نوجوان کوبے دردی سے شہید کیا گیا لہذا یہ ایوان مقبوضہ کشمیر میں معصوم بچوں اور خواتین پر بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتا ہے۔
قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ،سکیورٹی کونسل ودیگرانسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کانوٹس لیں اور اقوام متحدہ بھارت میں کشمیری قیدیوں کو آزادی دلوائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.