ہر قسم کے دباو کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کام کرنا ضروری ہے،کرپشن عالمی مسئلہ ہے جس پر تمام ممالک کو مل کر حکمت عملی بنا نا ہو گی
صدر مملکت ممنون حسین کی جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم ‘سارک‘ کے مندوبین سے گفتگو
پیر 26 ستمبر 2016 15:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 ستمبر۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہر قسم کے دباو کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کام کرنا ضروری ہے کیونکہ کرپشن ایک عالمی مسئلہ ہے جس پر تمام ممالک کو مل کر حکمت عملی بنا نا ہو گی۔وہ جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم ‘سارک’ کے مندوبین سے گفتگوکررہے تھے جس میں بھوٹان ، بھارت ، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا کے علاوہ دیگر رکن ممالک کے مندوبین بھی شریک تھے۔
یہ وفد قومی احتساب بیورو (نیب ) کے زیر اہتمام کرپشن کے خاتمے کے لیے منعقدہ کیے جانے والے سیمینار میں شرکت کے لیے پاکستان کے دورے پر ہے۔ ملاقات میں چیئرمین قومی احتساب بیورو قمر زمان چوہدری اور اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ جنوبی ایشیائی خطہ اقتصادی صلاحیت اور وسائل کے اعتبار سے ایک اہم خطہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ترقی پزیر ممالک میں بد عنوانی کی وجہ سے وسائل کا ضیاع تشویشناک ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ غربت کے خاتمے اور سارک ممالک کے عوام کی ترقی کے لیے بدعنوانی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ بدعنوان عناصر کو ضرور پکڑا جائے لیکن ان کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کے دوران اختیارات کا استعمال احتیاط سے کیا جائے تاکہ بے قصور لوگ نشانہ بننے سے محفوظ رہیں۔ انھوں نے کہا کہ سارک ممالک کو بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اپنے اپنے تجربات میں ایک دوسرے کو شریک کرنا چاہیے تاکہ بدعنوان عناصرکو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں تیزی آسکے۔صدر مملکت نے کہا کہ عالمی برادری اپنے وسائل کو بچانے کے لیے بدعنوانی کے خاتمے پر یکسو ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔اس سلسلے میں بلا امتیازکاروائی کی جار ہی ہے کیونکہ پاکستانی حکومت کرپشن کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہے۔ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عالمی اداروں نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومتی اداروں میں کرپشن کے خاتمے اور شفافیت لانے کے لیے حکومت نے اہم اقدامات کیے ہیں۔صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایشائی ممالک کے ساتھ معاشی اور معاشرتی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ سارک ممالک میں بد عنوانی کے خاتمے کے لیے رکن ممالک کا سیمینار وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وفد نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستان سے تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اورخطے میں امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.