جاپانی سفیر کا اسلام آباد میں پولیو تدارک کے لیے جاری مہم کا معائناتی دورہ
منگل 27 ستمبر 2016 16:10
(جاری ہے)
ملک بھر میں پولیو سے بچاؤ کے لیے پانچ سال سے کم عمر کے شیر خوار 3 کروڑ 69 لاکھ 17 ہزار 5 سو 51 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔
پاکستان نے گذشتہ سال سے اب تک کے عرصے میں پولیو وائرس کو متاثرہ علاقوں تک محدود کرتے ہوئے دیگر جگہوں میں مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کئے ہیں جس کے نتیجے میں گراں قدر کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ پولیو تدارک پروگرام میں مربوط حکمت عملی اپناتے ہوئے تمام تر توانائی زیادہ سے زیادہ علاقوں میں ویکسینیشن کی فراہمی کی بجائے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ جانے والے بچوں تک رسائی اور انہیں بیماریوں سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کی حوصلہ افزاء تبدیلی کے باعث مثبت تنائج برآمد ہو رہے ہیں۔ پولیو مہم کے دوران بچوں تک عدم رسائی اور ایسے بچے جو کسی وجہ سے پولیو ویکسین کی فراہمی سے محروم رہ گئے ہیں کے ریکارڈ کے مطابق سال 2016 میں 4 فیصد تک نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ترتیب دئے گئے موجودہ نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان کا بنیادی مقصد پولیو ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کو تعداد کے اعداد و شمار کو صفر کی حدتک لانا ہے۔ پاکستان میں موذی پولیو وائرس کے کیسسز کی تعداد میں82 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گذشتہ سالوں کے موازنہ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ سال 2014 میں پولیو کے تشخیص شدہ کیسز کی تعداد 306 تھی جو سال 2015 میں کم ہو کر صرف 54 رہ گئی جبکہ سال 2016 میں ان کیسسز کی تعداد مزید کمی متوقع ہے۔ اگست 2016 تک صرف پولیو کے 14 کیسسز کی تشخیص ہوئی جو گذشتہ سال کے مماثلتی عرصے کے مقابلے میں 63 فیصد کم ہے۔ حکومت جاپان صف اول کے ان مالی امداد کے اداروں میں سے ایک ہے جو سال 1996 سے حکومت پاکستان کو پولیو تدارک کے پروگرام میں بھر پور تکنیکی و مالی تعاون فراہم کر رہی ہے۔ محتاط اعداد و شمار کے مطابق جاپان حکومت پولیو ویکسین کے قطروں اور ٹیکوں کی خریداری اور ویکسین کو محفوظ اور قابل استعمال بناتے ہوئے کولڈ چین کے نظام کی فراہمی کے لیے اب تک پاکستان کو 212.5 ملین ڈالر (22.6 )ارب جاپانی ین) کا مالی تعاون فراہم کر چکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.