آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، مصباح الحق ایک بار پھر ٹاپ ٹین میں شامل
ٹیسٹ کرکٹ کی آل راوٴنڈرز کی کیٹیگری میں کوئی بھی پاکستان کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا
منگل 27 ستمبر 2016 17:24
دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایک درجہ ترقی کے بعد دوبارہ ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بہترین بلے بازوں میں 906 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے اسٹیو استھ ہی براجمان ہیں۔
دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کے 879 پوائنٹس ہیں۔ ٹیسٹ بلے بازوں میں 878 پوائنٹس لے کر تیسری پوزیشن پر انگلینڈ کے جوروٹ جبکہ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ 847 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پرہیں۔پاکستان کے یونس خان پانچویں پوزیشن پر ہیں اوران کے پوائنٹس 845 ہیں۔ چھٹے نمبر پر جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز ہیں۔(جاری ہے)
آسٹریلیا کے اے سی ووگز ساتویں اور ان کے ہم وطن ڈیوڈ وانر آٹھویں نمبر پرہیں۔
انگلینڈ کے کک نویں جبکہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ایک درجہ ترقی پا کر دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔آئی سی سی کی بالر کی ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اسٹین گن کے نام سے مشہور ڈیل اسٹین ہیں اور ان کے پوائنٹس 878 ہیں۔ بھارت کے ایشون 871 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، انگینڈ کے جیمز اینڈرسن 870 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ انہی کے ہم وطن اسٹیورٹ براڈ 836 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پرہیں۔ پانچویں نمبر پر سری لنکا کے جادوگراسپنر ہیرانگا ہیراتھ ہیں جن کے پوائنٹس 831 ہیں جبکہ پاکستان کے مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ 806 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پرہیں۔ ساتویں نمبر پر بھارت کے جدیجا، آٹھویں پوزیشن پر آسٹریلیا کے مچل اسٹارس، نویں نمبر پر نیوزی لیند کے ویگنر اور ان کے ہم وطن بولٹ دسویں پوزیشن پر ہیں۔آل راوٴنڈرز کی کیٹیگری میں کوئی بھی پاکستان کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا۔ بھارت کے ایشون بدستور پہلے، بنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے، بھارت کے رویندرا جدیجا تیسرے، انگلینڈ کے معین علی چوتھے اور پانچویں نمبر پر آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ہیں۔۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.