سپیشل افراد کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لا ئے جا ئیں گے،ڈاکٹر احتشام انور مہار

ضلعی حکومت کے تمام دفاتر ،سکول ، ہسپتالوں میں خصوصی افراد کیلئے ریمپ تعمیر کئے جائیں گے،ڈی سی او بہاولپور

منگل 27 ستمبر 2016 21:45

بہاول پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احتشام انور مہار نے کہا ہے کہ سپیشل افراد (معذور) کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لا ئے جا ئیں گے۔ ضلع حکومت کے تمام دفاتر ،سکولوں ، ہسپتالوں میں خصوصی افراد کیلئے ریمپ تعمیر کئے جائیں گے۔ یہ بات ڈی سی او ڈاکٹر احتشام انور مہار نے خصوصی افراد کے مسائل کے حل کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران بتائی ۔

اجلاس میں خصوصی افراد کے نمائندے ڈاکٹر انیس الرحمان ، وسیم بیگ، محمد لقمان سمیت متعلقہ محکموں کے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور سول ہسپتال کے شعبہ ایمر جنسی میں سماعت و گویائی سے محروم افراد کیلئے ترجمان مقرر کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی حکومت کی مساجد میں اہل سپیشل پر سنز کو تعینات کیا جائے گا۔

معذور افراد جو سرکاری محکموں میں ملازمت حاصل کر چکے ہیں انہیں ان کے گھروں کے نزدیک تعینات کیا جائے گا۔ اجلاس کو بتا یا گیا کہ معذور افراد کو فنی تربیت فراہم کر نے کیلئے ٹیوٹا کے اداروں سے کورسز کروائے جائیں گے۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ تمام محکمہ جات میں سپیشل پرسنز کی 3فیصد بھرتی کے کوٹہ میں کسی قسم کا صنفی امتیا ز نہ بر تا جائے۔

متعلقہ عنوان :