بھارتی آلو،ٹماٹرمنگوا کرحکمران پاکستانی زراعت تباہ کرنے کی پالیسی کیوں نہیں بدل رہے۔چودھری پرویزالٰہی
اُدھر مودی ہمارا پانی بند کر رہا ہے اِدھر شریف برادران پنجاب میں کسانوں پر تشدد اور پکڑ کر جیلوں میں ڈال رہے ہیں ۔سینئرمرکزی رہنماء مسلم لیگ کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 ستمبر 2016 16:32
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28ستمبر2016ء) : مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شریف برادران بھارتی آلو، ٹماٹر اور دیگر سبزیاں منگوا کر بھارتی کسانوں کو نوازنے اور پاکستانی زراعت کو تباہ اور کسانوں کو برباد کرنے کی پالیسی کیوں تبدیل نہیں کر رہے، ایک طرف مودی ہمارا پانی بند کر رہا ہے اور دوسری طرف ہمارے حکمران پنجاب میں کسانوں پر تشدد اور انہیں پکڑ کر جیلوں میں ڈال رہے ہیں، انہیں چاہئے کہ وہ کسانوں کو جیلوں میں ڈالنے کی بجائے ان کے مطالبات فوری تسلیم کریں اور انہیں ہمارے دور کی طرح سستی بجلی، پانی، کھادیں، بیج اور دل کھول کر سہولتیں و مراعات فراہم کریں۔
انہوں نے ایک بیان میں کسانوں کا احتجاج روکنے کیلئے کریک ڈاؤن کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کسانوں کی جدوجہد اور مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے، پنجاب میں جب سے موجودہ حکمران اقتدار میں ہیں ان کی کسان کش پالیسی کیخلاف مسلسل احتجاج کیا جا رہا ہے، مودی حکومت کی جانب سے ہمارے دریائی پانی کی بندش اور پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کے نت نئے طریقے سامنے آ رہے ہیں اور دوسری طرف یہ پاکستان کے حکمران ہیں جو بھارتی زرعی معیشت کو مضبوط اور اپنی زراعت کو تباہ کر رہے ہیں، ن لیگ کی حکومت جب بھی آتی ہے کسانوں کا معاشی قتل عام کرتی ہے، پاکستان ایک زرعی ملک ہے اگر ملک کا کسان خوشحال نہیں ہو گا تو پاکستان کیسے خوشحال ہو سکتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.