اگر (ن) لیگ نے تحریک انصاف کے پر امن احتجاج کو تشدد میں بدلا تو پھر یہ اس کے آخر دن سمجھے جائیں گے

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 28 ستمبر 2016 22:47

اگر (ن) لیگ نے تحریک انصاف کے پر امن احتجاج کو تشدد میں بدلا تو پھر یہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اگر (ن) لیگ نے تحریک انصاف کے پر امن احتجاج کو تشدد میں بدلا تو پھر یہ اس کے آخر دن سمجھے جائیں گے،(ن) لیگ پیپلزپارٹی کے احتساب کی باتیں کرتے تھے،لیکن خود (ن) احتساب سے بھاگی ہے،وہ بدھ کو مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پاناما یکس میں اگر وزیراعظم کا نام نہیں تو پھر یہ ڈرتے کیوں ہیں،اگر (ن) نے اس پر امن احتجاج کو تشدد میں بدل دے گی تو میں سمجھتا ہوں کہ اس کے آخری دن ہوں گے،جبکہ حکومتیں احتجاجی تحریکیں نہیں چلاتیں،ایم کیو ایم کے دفاتر گرائے جانے کے سوال پر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جو پاکستان کے ساتھ نہیں ان کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور اب بڑے بڑے نام الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کررہے ہیں،تجاوزات اور ایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاتر کو توڑا گیا ہے ،پیپلزپارٹی کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کا نہیں سوچ سکتے،خواجہ اظہار الحسن کے ساتھ جو کچھ ہوا وزیراعلیٰ نے فوری طور پر اس کا نوٹس لیا۔