سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ جھوٹ اور بے بنیاد پر مبنی ہے، صورت حال پر ہم اچھی طرح سے نظر رکھے ہوئے ہیں ‘ ہماری نظر مشرقی سرحد پر ہے‘ بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی‘ کسی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو
جمعرات 29 ستمبر 2016 15:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی علاقے میں کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوئی۔ پاکستان ذمہ داری کا ثبوت دیتا رہا ہے اور دیتا رہے گا۔
کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم دنیا کے سامنے ہیں۔ بھارت در اندازی کے جھوٹے الزام لگا رہا ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے۔ صورتحال پر ہم ہر طرح سے نظر رکھے ہوئے ہیں خاص طور پر ہماری نظریں مشرقی سر حدوں پر ہیں۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 فوجی جوان شہید ہوئے۔ فائرنگ کے تبادلے پر پاکستانی دستوں نے بھرپور بھارتی جارحیت کا جواب دیا ۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ جس پر سرجیکل اسٹرائیک ہوا اور اسے پتہ تک نہ ہو۔ بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔ بھارت کی جانب سے کراس بارڈر فائر ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.